چین اور پاکستان کے درمیان مثالی تعلقات باہمی عزت و احترام اور اعتماد کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی چینی سفیر یاﺅ جنگ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان مثالی تعلقات باہمی عزت و احترام اور اعتماد کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، یہ تعلقات مشترکہ جغرافیہ، معیشت ، تاریخ اور سٹرٹیجک مفادات پر مبنی ہیں اور دونوں دوست ممالک ہر مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے ان …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان مثالی تعلقات باہمی عزت و احترام اور اعتماد کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، یہ تعلقات مشترکہ جغرافیہ، معیشت ، تاریخ اور سٹرٹیجک مفادات پر مبنی ہیں اور دونوں دوست ممالک ہر مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمہوریہ چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چین اور پاکستان خطہ کی ترقی میں شراکت دار ہیں، چین۔پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مختلف شعبوں میں جاری تعاون دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ سپیکر نے کہا کہ سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والے خصوصی اقتصادی زون سے دونوں ممالک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کےلئے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں قائم فرینڈ شپ گروپس، تجارتی اور زراعت کمیٹیوں کے مابین رابطوں اور تعاون کو بڑھانے کےلئے تجویز دی۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ کورونا وائرس کے وبائی مرض نے دنیا بھر خصوصاً پاکستان کو متاثر کیا ہے اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض سے عوام خصوصاََ پسماندہ طبقات کی معاشی حالت کو متاثر کیاہے تاہم حکومت کی جانب سے مالی امداد اور اشیاءخوردونوش کی فراہمی سے ا±ن کی پریشانیاں کسی حد تک کم ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں دوست ممالک مستقبل میں بھی ہر ضرورت کے وقت ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ بعدازاں چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مولانا محمد بشیر فاروقی اور ا±ن کے رفقاءنے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ سپیکر نے چینی سفیر کو مولانا محمد بشیر فاروقی کی سرپرستی میں قائم سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ قدرتی آفات اور دیگر بحرانوں میں اپنے ملک گیر نیٹ ورک کے ذریعے متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور بحالی کی سرگرمیوں میں سرگرم عمل رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیر ٹرسٹ وزیر اعظم کی جانب سے بے سہارا لوگوں کےلئے قائم کئے جانے والے شیلٹر ہوم میں کھانا فراہم کرنے میں شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت پاکستان سماجی شعبے کی ترقی کےلئے کام کر رہی ہے اورسیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے نمائندوں سے اس ملاقات کرانے کا مقصد سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ جیسی غیر سرکاری فلاحی تنظیموں اور سماجی شعبہ کی ترقی کےلئے کام کرنے والے دیگر شراکت داروں کو اکٹھا کرنا ہے۔ چینی سفیر یاو¿ جنگ نے کہا کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان چین کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ایک خاص اہمیت ہے اور دونوں ممالک کی قیادتیں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رابطے دونوں اقوام کے درمیان پائے جانے والے بھائی چارے اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نا صرف چین اور پاکستان بلکہ پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔ انہوں نے سپیکر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چینی سفارتخانہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کےلئے چینی کمپنیوں کو متحرک کرنے کے علاوہ سماجی شعبہ کی ترقی کےلئے مقامی فلاحی تنظیموں سے مل کر کام کرنے کا خیرمقدم کرے گا۔ بعدازاں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے نمائندوں نے ٹرسٹ کی سرگرمیوں کے دائرہ کار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی تنظیم معاشرے کے پسماندہ طبقات کو مفت خوراک، میڈیکل ہیلتھ کیئر، تعلیم اور ہنر سکھانے کےلئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے چینی سفیر کو ٹرسٹ کی جانب سے بلوچستاں میں بجلی فراہمی کے جاری منصوبوں اور مقامی افراد کو ہنر سکھانے کے منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں