ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، 38 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 988 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی)وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں، 38 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 988 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں، اب تک347467 سکوائر کلومیٹر (تقریباً 8.59کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور 8844 سکوائر کلومیٹر (تقریباً 21.85 …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی)وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں، 38 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 988 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں، اب تک347467 سکوائر کلومیٹر (تقریباً 8.59کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور 8844 سکوائر کلومیٹر (تقریباً 21.85 لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5175 سے زائد افراد اور 988 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ بدھ کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 254123 ایکڑ پر سروے اور 2 اضلاع (راجن پوراور بہاولپور) میں 524 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2318 افراد (بشمول پاک فوج) اور 330 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں2.56 کروڑ ایکڑ پر سروے اور845470 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 94987 ایکڑ پر سروے اور 5اضلاع (شہید بےنظیرا?باد، نوشیروفیروز،جام شورو، دادو اور تھرپارکر) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 1927 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 627 افراد (بشمول پاک فوج) اور 97 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.91 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 110061 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں 211967 ایکڑ پر سروے کیا گیا اور5 اضلاع (ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت، کرک اور کوہاٹ) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 1752 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں 922 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 25۔1 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 149476 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 365555ایکڑ پر سروے اور 26 اضلاع (خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرا بگٹی، دکی، ہرنائی، جھال مگسی، بولان، قلات، قلعہ عبداللہ، قعلہ سیف اﷲ، کوہلو، لورالائی، مستونگ، موسیٰ خیل، نصیر آباد، پشین، صوراب اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 2176 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1308 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 2.92 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 1080401 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے مو¿ثر تدارک کےلئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سےضلع زیارت میں تقریباً 200 ہیکٹر پر ایریل سپرے بھی کیا گیا۔

مزید خبریں