احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیاں ملک بھر میں جاری ہیں ،,اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ21 لاکھ 44 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں 146 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے،معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیاں ملک بھر میں جاری ہیں اور 30 جون 2020 کے بعد بھی جاری رہیں گی۔ ادائیگیوں کایہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک 1 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار مستحقین میں امدای رقوم کی تقسیم مکمل نہیں ہو جاتی۔ منگل …

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیاں ملک بھر میں جاری ہیں اور 30 جون 2020 کے بعد بھی جاری رہیں گی۔ ادائیگیوں کایہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک 1 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار مستحقین میں امدای رقوم کی تقسیم مکمل نہیں ہو جاتی۔ منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ21 لاکھ 44 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں کل146 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ آزاد جموں وکشمیر میں 2 لاکھ سے زائد افراد میں 2 ارب44 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ بلوچستان میں 6 لاکھ17 ہزار سے زائد افراد میں 7 ارب 50کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں87 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب6 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ اسلام آباد میں 64 ہزار سے زائد افراد میں 77 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد میں خیبرپختونخوا میں 25 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ پنجاب میں53 لاکھ73 ہزار سے زائد افراد میں 65 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ سندھ میں 36 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔