وزیراعظم عمران خان کے وژن اور موثر اقدامات کی بدولت پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت جاری ہے، شہباز گل

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور موئثر اقدامات کی بدولت پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت جاری ہے، منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومتیں عالمی برادری کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور موئثر اقدامات کی بدولت پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت جاری ہے، منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومتیں عالمی برادری کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے کے لئے مضبوط خارجہ پالیسی تیار نہ کرسکیں ۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی خارجہ پالیسی علاقائی اوربین الاقوامی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات پر مرکوز ہے انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے بعد مغربی میڈیا نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مودی کے برے عزائم پر تنقید کرنا شروع کر دی ۔شہباز گل نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لئے ملٹری اور سول قیادت ایک پیج پر ہیں ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی ہم نے شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومتوں میں بے رحمی سے ملک لوٹا ایسے رہنمائوں کے خلاف قانوں کے تحت کارروائی کی جائے گی۔