اقوام متحدہ ۔ یکم جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد بندےنے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پردہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ صدر کے ترجمان ریم ابازا نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے صدر 29 جون کو پاکستان سٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے پر افسردہ ہیں اور زور دیا ہے …
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت، حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ یکم جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد بندےنے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پردہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ صدر کے ترجمان ریم ابازا نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے صدر 29 جون کو پاکستان سٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے پر افسردہ ہیں اور زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہر قسم کے دہشت گرد حملوں اور کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے صدر نے پاکستان کی حکومت اور اس کے عوام کے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ 29 جون کو پاکستان سٹاک ایکسچینج پر 4 دہشت گروں نے حملہ کیا جس میں سکیورٹی گارڈز اور پولیس سب انسپکٹر جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس کی فائرنگ سے تمام دہشت گردے مارے گئے۔








