تہران ۔ یکم جولائی (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے فیصلے میں قانون کی حکمرانی پر عمل پیرا رہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ظریف نے گزشتہ روز یو این ایس سی کے اجلاس میں اپنا ورچوئل خطاب کرنے کے بعد ٹویٹ میں …
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایرانی نیوکلیئر معاہدے پر قانون کی حکمرانی پر کاربند رہے ، ایرانی وزیرخارجہ

مزید خبریں
تہران ۔ یکم جولائی (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے فیصلے میں قانون کی حکمرانی پر عمل پیرا رہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ظریف نے گزشتہ روز یو این ایس سی کے اجلاس میں اپنا ورچوئل خطاب کرنے کے بعد ٹویٹ میں کہا کہ عمومی طور پر بین الاقوامی برادری اور خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اہم فیصلے کا سامنا ہے کیا ہم قانون کی حکمرانی کے احترام کو برقرار رکھتے ہیں یا ہم جنگل کے قانون میں واپس آجاتے ہیں؟ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے یو این ایس سی سے ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کی درخواست کی تھی جو اکتوبر میں ختم ہورہی ہے۔ ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرنے والی اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر2231 کے تحت اکتوبر کے وسط میں ایران پر اسلحہ کی پابندی ختم کردی جائے گی۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ پابندی کی تجدید کو قبول نہیں کرے گا۔








