لاہور۔3 جولائی (اے پی پی )پاکستان ریلوے کی کراچی سے لاہور آنےوالی 43اپ شاہ حسین ایکسپریس دوپہر 1 بجکر 30منٹ پربہالیکے اور فاروق آباد کے درمیان ان مینڈ لیول کراسنگ پر اے سی کوسٹر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 6 افرادزخمی ہوگئے، ترجمان کے مطابق ریلوے اور ضلعی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 2بجکر 45 منٹ پر ٹریک کو کلیئر کردیا،حادثے …
ٹرین اے سی کوسٹر سے ٹکرا گئی، 19 افراد جاں بحق ، 6 زخمی ہوگئے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ ڈی ای این معطل، حادثے کی تحقیقات کےلئے 3 رکنی کمیٹی قائم

مزید خبریں
لاہور۔3 جولائی (اے پی پی )پاکستان ریلوے کی کراچی سے لاہور آنےوالی 43اپ شاہ حسین ایکسپریس دوپہر 1 بجکر 30منٹ پربہالیکے اور فاروق آباد کے درمیان ان مینڈ لیول کراسنگ پر اے سی کوسٹر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 6 افرادزخمی ہوگئے، ترجمان کے مطابق ریلوے اور ضلعی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 2بجکر 45 منٹ پر ٹریک کو کلیئر کردیا،حادثے کی وجہ سے ریلوے ٹریک ایک گھنٹہ 15منٹ بلاک رہا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے جبکہ ریلوے انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ڈی ای این کو معطل کردیاہے، ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز دوست علی لغاری نے بہالیکے ، فاروق آباد کے درمیان شاہ حسین ایکسپریس کے حادثے کی تحقیقات کےلئے 3 سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی بنادی ہے،چیف انجینئر اوپن لائن شاہ رخ افشار، سی او پی ایس آپریٹنگ عامر علی بلوچ اور سی ایم ای لوکو عبدالمالک کمیٹی کے ممبر ہوں گے، کمیٹی اپنی ابتدائی رپورٹ چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز دوست علی لغاری کو آج پیش کرے گی اورجو بھی حادثے میں قصور وار ٹھہرے گا اس کےخلاف قانو ن کے مطابق کارروائی ہوگی، ترجمان کے مطابق ان مینڈ لیول کراسنگ کو کراس کرتے وقت روڈ صارف کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ریلوے ٹریک کو اچھی طرح دیکھ کر کراس کرے،پاکستان ریلوے اس طرح کے ان مینڈ لیول کراسنگ پر وارننگ بورڈ ز آویزاں کرتی ہے لیکن گزرنے والے ان کو نہیں دیکھتے جس کی وجہ سے ماضی میں بھی ایسے حادثات ہوچکے ہیں جس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ ملکی املاک کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور ریلوے کی بدنامی بھی ہوتی ہے۔








