چیک جمہوریہ کے صدرکا ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان

پراگ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) چیک جمہوریہ کے صدر میلوس زیمان نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ امریکی شہری ہوتے، تو ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیتے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل چیک جمہوریہ کے وزیراعظم نے ڈیموکریٹ امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ بائیں بازو کے سابق کمیونسٹ رہنما زیمان نے کہا …

پراگ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) چیک جمہوریہ کے صدر میلوس زیمان نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ امریکی شہری ہوتے، تو ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیتے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل چیک جمہوریہ کے وزیراعظم نے ڈیموکریٹ امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ بائیں بازو کے سابق کمیونسٹ رہنما زیمان نے کہا کہ وہ مہاجرین کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ زیمان اس سے قبل روسی صدر پیوٹن کی حمایت میں بھی متعدد بیانات دے چکے ہیں۔ اس سے قبل ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply