کووڈ۔19 وبا کے دوران بین الاقوامی ڈاک کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایکسپریس میل سروس (ای ایم ایس) پلس کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، پاکستان پوسٹ

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پاکستان پوسٹ نے کووڈ۔19 وبا کے دوران بین الاقوامی ڈاک کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایکسپریس میل سروس (ای ایم ایس) پلس کو مکمل طور پر بحال کردیا ہے۔جاری تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ محمد اخلاق احمد نے کہا کہ تمام پوسٹل سرکلز اور ریجنز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ صارفین کو ای ایم …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پاکستان پوسٹ نے کووڈ۔19 وبا کے دوران بین الاقوامی ڈاک کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایکسپریس میل سروس (ای ایم ایس) پلس کو مکمل طور پر بحال کردیا ہے۔جاری تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ محمد اخلاق احمد نے کہا کہ تمام پوسٹل سرکلز اور ریجنز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ صارفین کو ای ایم ایس پلس سروس بک کروانے کی ترغیب دیں۔انہوں نے کہا کہ ای ایم ایس پلس کے خطوط 6 سے 7 ورکنگ ڈے میں پہنچائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سروس کو مکمل طور پر بحال کیا گیا ہے اس مقصد کے ساتھ کہ صارفین کو بین الاقوامی میل کی بکنگ میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا یہ سروسز بڑے شہروں میں دستیاب ہے اور یہ سروس ملک کو دنیا کے 173 ممالک سے جوڑتی ہے۔اخلاق احمد نے کہا کہ پاکستان پوسٹ نے ایک ترقی پسند ، جدید اور متحرک تنظیم بننے کے لیے ایک جامع منصوبے پر عمل درآمد کیا ہے اس پرتیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھا جا رہا ہے ۔