اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 15 سمتبر سے کھولے جائیں گے، جولائی کے دوسرے ہفتے سے ایس او پیز کے تحت فنی تعلیم اور مدارس کو امتحانات لینے کی اجازت ہو گی۔ عید کے بعد یونیورسٹیوں کو اختیار ہو گا کہ وہ 30 فیصد طلباء کو ہاسٹلز میں …
ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 15 سمتبر سے کھولے جائیں گے، جولائی کے دوسرے ہفتے سے ایس او پیز کے تحت فنی تعلیم اور مدارس کو امتحانات لینے کی اجازت ہو گی ، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 15 سمتبر سے کھولے جائیں گے، جولائی کے دوسرے ہفتے سے ایس او پیز کے تحت فنی تعلیم اور مدارس کو امتحانات لینے کی اجازت ہو گی۔ عید کے بعد یونیورسٹیوں کو اختیار ہو گا کہ وہ 30 فیصد طلباء کو ہاسٹلز میں رکھ سکیں۔ جمعرات کو وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ستمبر میں تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے جس کی این سی او سی کے اجلاس نے بھی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکل بھر کے تمام تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولے جائیں گے۔ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اگست میں ماہرین صحت کے ساتھ دو اجلاس ہوں گے جس میں کورونا وائرس کی وبا کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر حالات موافق نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی کے دوسرے ہفتے سے فی تعلیم کے ادارے امتحانات لے سکیں گے جبکہ مدارس کو بھی امتحانات لینے کی اجازت ہو گی۔ امتحانات کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہو گا اور جو ادارے اسی او پیز پر عمل نہیں کریں گے ان کو امتحانات لینے سے روک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو اساتذہ اور سٹاف بلانے اور دفاتر کھولنے کی اجازت ہو گی۔ یونیورسٹیاں عید کے بعد 30 فیصد طلباء کو ہاسٹل میں بلا سکیں گے جن علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے یا جو طلباء تحقیقی کام کر رہے ہیں ان کو ترجیحی دی جائے گی، ادارے سٹاف اور بلائے جانے والے طلباء کا ٹیسٹ کرانے کے پابند ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے لئے ایس او پیز کی تیاری کے لیے تجاویز آ رہی ہیں۔ صوبوں سے بھی کہا ہے کہ اس او پیز کی تیاری کے لیے تجاویز دیں ۔ شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔ پہلے بڑے بچوں کو بلایا جائے گا۔ کلاسوں کو تقسیم کرنے کی بھی تجویز ہے تاکہ بچوں کے درمیان فاصلے کو برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کی مالی مشکلات سے آگاہ ہیں ان کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں جن پر فیصلہ جلد ہو جائے گا۔








