اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ سے واضح ہے کہ عزیر بلوچ کے سہولت کار اقتدار میں بیٹھے ہیں، عزیر بلوچ نے اعتراف کیا کہ بھتہ کی رقم آصف زرداری کی ہمشیرہ کو جاتی تھی، شوگر ملز پر آصف زرداری کے کہنے پر قبضہ کیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں مراد سعید نے اظہار …
جے آئی ٹی رپورٹ سے واضح ہے کہ عزیر بلوچ کے سہولت کار اقتدار میں بیٹھے ہیں، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا قومی اسمبلی میں خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ سے واضح ہے کہ عزیر بلوچ کے سہولت کار اقتدار میں بیٹھے ہیں، عزیر بلوچ نے اعتراف کیا کہ بھتہ کی رقم آصف زرداری کی ہمشیرہ کو جاتی تھی، شوگر ملز پر آصف زرداری کے کہنے پر قبضہ کیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں مراد سعید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیر اعظم کی بہت باتوں سے اتفاق کرتے ہیں، ہر کسی کا یہاں حق ہے کہ وہ یہاں بات کرے، لیکن اخلاق سے گری بات کرنے کا کسی کو حق نہیں۔ مراد سعید نے کہاکہ سندھ حکومت کی جے آئی ٹی پر علی زیدی کی بحث چل رہی ہے، اس رپورٹ میں بھتہ خوری، قتل و غارت کی بات اٹھائی گئی، بھتہ خوری اور قتل کس کے کہنے پر کیا گیا وہ دوسری جے آئی ٹی میں ہے۔ مراد سعید نے کہاکہ عزیر بلوچ کے 164 کا اعترافی بیان لیکر آیا ہوں۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ صرف پانچ پوائنٹ اٹھاؤں گا’ اپوزیشن دو گھنٹے بول لے، جے آئی ٹی کے مندرجات پر غور نہیں ہو رہا۔ مراد سعید نے کہا کہ اعترافی بیان میں عزیر بلوچ نے کہا کہ 2008ء سے 2013ء تک مختلف ذرائع سے اسلحہ خریدا۔ عزیر بلوچ نے کہا پولیس مقابلے، اغواء برائے تاوان میں پی پی کے کہنے پر طاقت کا استعمال کیا۔ جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کی۔ عزیر بلوچ نے کہا کہ میں نے پولیس موبائل استمعال کر کے قتل کیا، سرکاٹے اور لاشوں کو آگ لگائی۔ مراد سعید نے کہا کہ دو جے آئی ٹیز کی بات ہورہی ہے۔ ایک دوسرے کی جے آئی ٹی کی کاپیاں نہیں مانی جا رہیں۔ دونوں کی جے آئی ٹیز میں ایک بات مشترک تھی۔ دونوں جے آئی ٹیز میں یہ بات سامنے آتی ہے۔ عزیر بلوچ کے سہولت کار اقتدار میں بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ بیان دیتا ہے۔ عزیر بلوچ کہتا ہے بھتہ کی رقم آصف زرداری کی بہن کو جاتی تھی۔ عزیر بلوچ کہتا ہے کہ یوسف بلوچ سمیت تھانے کی موبائل لیکر گیا۔ ایک آدمی کو سرکاری گاڑیوں میں پکڑا، اس کا سر اتارا اور سر سے فٹ بال کی طرح کھیلا۔ مراد سعید نے کہا کہ شوگرملوں پر آصف زرداری کے کہنے پر قبضے کرنے میں مدد کی گئی۔








