وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے مصرکے سفیر طارق داروگ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے جمعرات کو پاکستان میں تعینات مصری سفیر طارق داروگ نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مصری سفیر کو وزارت کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مصری طلبہ کو سکالرشپ کی پیشکش کی۔انہوں نے کوویڈ 19 کے حوالے سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کاوشوں کے بارے میں بھی …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے جمعرات کو پاکستان میں تعینات مصری سفیر طارق داروگ نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مصری سفیر کو وزارت کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مصری طلبہ کو سکالرشپ کی پیشکش کی۔انہوں نے کوویڈ 19 کے حوالے سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کاوشوں کے بارے میں بھی مصری سفیر کو آگاہ کیا۔مصر کے سفیر طارق داروگ نے وزارت سائنس اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کاوشوں اور کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ مصر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پاکستان کے تعاون کا خواہاں ہے۔