اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیر اطلاعات، سیاحت، سپورٹس و امور نوجوانان آزاد جموں و کشمیر راجہ مشتاق احمد منہاس نے مادر ملت کی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان و کشمیر کیلیے گراں قدر خدمات پر محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ میری بہنیں اور بیٹیاں محترمہ فاطمہ جناح کو رول ماڈل بنائیں اور زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں۔ محترمہ …
پاکستان و کشمیر کیلیے گراں قدر خدمات پر محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، راجہ مشتاق احمد منہاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیر اطلاعات، سیاحت، سپورٹس و امور نوجوانان آزاد جموں و کشمیر راجہ مشتاق احمد منہاس نے مادر ملت کی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان و کشمیر کیلیے گراں قدر خدمات پر محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ میری بہنیں اور بیٹیاں محترمہ فاطمہ جناح کو رول ماڈل بنائیں اور زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں۔ محترمہ فاطمہ جناح جمہوریت کی داعی اور آمریت کے خلاف آہنی دیوار تھیں۔محترمہ فاطمہ جناح ایک باہمت خاتون اور قائداعظم محمد علی جناح کی دست راست تھیں۔ پوری قوم ان کی احسان مند اور ان کی بے مثال جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے۔ راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ تحریک پاکستان کے کھٹن دور کے دوران محترمہ فاطمہ جناح اپنے بھائی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں مادر ملت کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جدوجہد آزادی میں حصہ لینے کے لئے برصغیر کی خواتین کو بیدار کیااور انہیں منظم کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی بدولت ہی برصغیر کے گلی کوچوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تحریک میں سرگرم ہوئیں۔ انہوں نے دن رات قائداعظم کے آرام وسکون کا خیال رکھا اور سیاسی بصیرت میں اپنے بھائی کی حقیقی جانشین تھیں۔انہوں نے کہا محترمہ فاطمہ جناح اپنی اصول پسندی،حب الوطنی اور حق گوئی کی وجہ سے جانی جاتی تھیں قیام پاکستان کے بعد بھی انہوں نے ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لئے جدوجہد کی وہ آئین و قانون کی حکمرانی چاہتی تھیں اور اسی مقصد کے لئے سرگرم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ نے خواتین کو تمام شعبہ زندگی میں متحرک کیا وہ خواتین کی تعلیم پر بہت زور دیتی تھیں۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ان کی زندگی کا مطالعہ کریں اور اسے مشعل راہ بنائیں۔ وزیر اطلاعات نے ان کی قوم کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔








