احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی تقسیم کی تفصیلات جاری ، اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 25 لاکھ93 ہزار سے زائد افراد میں 152 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی تقسیم کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 25 لاکھ93 ہزار سے زائد افراد میں 152 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں 56 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد میں 68 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ بلوچستان …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی تقسیم کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 25 لاکھ93 ہزار سے زائد افراد میں 152 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں 56 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد میں 68 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ بلوچستان میں 7 ارب 68 کروڑ روپے 6 لاکھ 32 ہزار سےزائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی۔ خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ 51 ہزار سےزائد افراد میں 26 ارب 12 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ سندھ میں 45 ارب 27 کروڑ روپے 37 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کئے گئے۔ آزادکشمیرمیں 2 لاکھ چار ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 50 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ گلگت بلتستان میں 89 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زائد رقم کی جاچکی ہے۔ اسلام آباد میں 80 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کئی۔