اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرازق داو¿د نے کہا ہے کہ امریکہ کے عالمی ادارے آئی ڈی ایف سی کے سربراہ ایڈم بوہلر سے وزارت تجارت میں ملاقات ہوئی ہے، ایڈم بوہلر نے نجی شعبہ میں فنانسنگ کےلئے فنڈ سے متعلق آگاہ کیا۔ جمعرات کو انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کے انفراسٹرکچر پراجیکٹس کےلئے سرکاری و نجی شعبہ میں …
امریکی ادارہ آئی ڈی ایف سی کے سربراہ ایڈم بوہلر سے ملاقات ہوئی ہے ، مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل انفراسٹرکچر پراجیکٹس کےلئے سرکاری و نجی شعبہ میں شراکت داری پر بات ہوئی ، عبدالرازق داو¿د کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرازق داو¿د نے کہا ہے کہ امریکہ کے عالمی ادارے آئی ڈی ایف سی کے سربراہ ایڈم بوہلر سے وزارت تجارت میں ملاقات ہوئی ہے، ایڈم بوہلر نے نجی شعبہ میں فنانسنگ کےلئے فنڈ سے متعلق آگاہ کیا۔ جمعرات کو انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کے انفراسٹرکچر پراجیکٹس کےلئے سرکاری و نجی شعبہ میں شراکت داری پر بھی بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے کاروباری حضرات چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے رجوع کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کےلئے طریقہ کار وضع کئے جا رہے ہیں۔








