سمارٹ لاک ڈاﺅن پالیسی کی بدولت صوبہ میں کورونا وائرس کسیز میں نمایاں کمی آئی ہے، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی نجی ٹی وی سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاﺅن پالیسی کی بدولت صوبہ میں کورونا وائرس کسیز میں نمایاں کمی آئی ہے اور ہسپتالوں میں کوویڈ 19 کے مریضوں کے اعداد وشمار متاثرین اور اموات میںکمی ظاہر کر رہے ہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے صوبہ میں مہلک وائرس …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاﺅن پالیسی کی بدولت صوبہ میں کورونا وائرس کسیز میں نمایاں کمی آئی ہے اور ہسپتالوں میں کوویڈ 19 کے مریضوں کے اعداد وشمار متاثرین اور اموات میںکمی ظاہر کر رہے ہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے صوبہ میں مہلک وائرس کے کیسز میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کا بوجھ کم ہوا ہے پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں صورتحال میں بہتری آئی ہے شہریوں کی جانب سے احتیاط برتنے اور ایس او پیز پر عمل کئے جانے سے وائرس کا پھیلاﺅ روکا گیا ہے مریضوں کی صحت یا بی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں خاص کر عید الا ضحیٰ کے موقع پر احتیاط کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا ہمیں وائرس کو شکست دینی ہے اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو عیدالفطر کی طرح صورتحال خراب ہوسکتی ہے جب بازاروں میں رش ہو گیا تھا۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ تعاون کرنا چاہیے تاکہ پہلے کی طرح روز مرہ کی زندگی بحال ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز کی تعداد میں مزید کمی پر تعلیمی اداروںکو کھولنے کا بھی جائزہ لیا جاسکتا ہے اس سلسلہ میں صحت اور تعلیم کے محکموں کے ساتھ مل کر ایس او پیز تیار کئے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب نے مویشی منڈیوں کے لئے بھی ایس اوپیز جاری کئے ہیں بچوں اور زائد عمر کے افراد کو ان منڈیوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور اور کھانسی یا بخار میں مبتلا افراد بھی مویشی منڈیوں کا رخ نہ کریں۔