پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدرفرید رحمان کی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات ،اسلام آباد ریجن کی تنظیم سازی اور پارٹی امور پر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر فرید رحمان نے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے ان کے دفترمیں ملاقات کی۔پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران صدر فرید رحمان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن چوہدری الیاس مہربان، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر فرید رحمان نے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے ان کے دفترمیں ملاقات کی۔پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران صدر فرید رحمان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن چوہدری الیاس مہربان، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم خان اور ریجنل پولیٹیکل ایڈوائزر اسلام آباد راجہ جمیل عباسی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اسلام آباد ریجن کی تنظیم سازی اور پارٹی امور پر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا گیا اور اسلام آباد ریجن میں پارٹی کی مضبوطی اور بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اسلام آباد ریجن کے باقی حلقوں کی تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایات دی۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے صدر فرید رحمان، سیکرٹری جنرل الیاس مہربان اور ان کی ٹیم کی پارٹی کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔