اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی شدت میں آئندہ چند دنوں تک کمی آجائے گی ،کورونا کے مسئلہ پر تما م سیاسی جماعتیں مل کر کام کر رہی ہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میںکراچی میں بجلی کی ڈسٹریبیوشن پر کوئی …
کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی شدت میں آئندہ چند دنوں تک کمی آجائے گی ،کورونا کے مسئلہ پر تما م سیاسی جماعتیں مل کر کام کر رہی ہیں،وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی شدت میں آئندہ چند دنوں تک کمی آجائے گی ،کورونا کے مسئلہ پر تما م سیاسی جماعتیں مل کر کام کر رہی ہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میںکراچی میں بجلی کی ڈسٹریبیوشن پر کوئی کام نہیں ہوا تھا اس لئے مسائل رہے تاہم حکومتی اقدامات سے ساحلی شہر میں2022 تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا ملک میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام میں بہتری لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو مہلک وباءکے خاتمہ کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہا ایس او پیز اور حفاظتی انتظامات کے نتیجہ میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات مزید بہتر ہوئے تو تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک کھول دیئے جائیں گے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر بڑے شہروں میںجانوروںکی منڈیاںنہیں لگائی جائیں گی جن دیگر جگہوں پر جانوروں کی فروخت ہوگی وہاں احتیاطی تدبیر کو یقینی بنایا جائے گا ۔اجتماعی قربانی کے پہلو کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وائرس سے بچنے کے لئے ہمیں احتیاط برتنا ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ عید پر ایک دوسرے سے گلے ملنے سے گریز کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ کورونا کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسد عمر نے کہا کہ میرے حلقہ میں تاریخی ترقیاتی کام ہوئے ہیں نئے تعلیمی ادارے اور بنیادی صحت کے مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔








