برن۔ 10جون (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ انہوں نے کووڈ 19 وبائی مرض سے نمٹنے اور دنیا بھر کی حکومتوں کے ردعمل کا جائزہ لینے کے لئے ایک آزاد پینل تشکیل دیاگیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گبیریئس نے کہا رواں سال مئی میں عالمی ادارہ صحت کے ممبر ممالک نے متفقہ طور پر یوروپی یونین کے ذریعہ …
کورونا کووڈ 19 سے نمٹنے ، جائزہ لینے کے لئے آزاد پینل تشکیل دے دیا،عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں
برن۔ 10جون (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ انہوں نے کووڈ 19 وبائی مرض سے نمٹنے اور دنیا بھر کی حکومتوں کے ردعمل کا جائزہ لینے کے لئے ایک آزاد پینل تشکیل دیاگیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گبیریئس نے کہا رواں سال مئی میں عالمی ادارہ صحت کے ممبر ممالک نے متفقہ طور پر یوروپی یونین کے ذریعہ پیش کردہ ایک قرار داد منظور کی تھی جس میں اس وبائی امراض کے بارے میں عالمی ردعمل کی جانچ پڑتال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اس لیے وبائی بیماری سے نمٹنے اور اس کا جائزہ لینے کے لئے آزاد پینل تشکیل دیا گیا ہے ،نیوزی لینڈ کے سابق وزیر اعظم ہیلن کلارک اور لائبیریا کے سابق صدر ایلن جانسن سرلیف نے اس پینل کی سربراہی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹیڈروس نے ڈبلیو ایچ او کے 194 ممبران ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ایک مجازی میٹنگ میں بتایا کہ اس وبا کی وسعت ، جس نے دنیا کے عملی طور پرجنجوڑ کر رکھ دیا ہے واضح طور پر ایک مناسب تشخیص اور ایک ایماندارانہ تشخیص کا مستحق ہے، نومبر میں صحت کا سالانہ اجلاس اور اگلے مئی میں وائرس سے متعلق ایک اہم رپورٹ پیش کی جائے گی۔








