بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس اعظم سواتی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس اعظم سواتی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔تحریک انصاف آزاد کشمیر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اعظم سواتی کو مسئلہ کشمیر،مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس اعظم سواتی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔تحریک انصاف آزاد کشمیر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اعظم سواتی کو مسئلہ کشمیر،مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر دونوں رہنماو¿ں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں