صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے میر پور کے وفود کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میرپور میں آئے روز زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے،میرپور کے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ یہ جھٹکے ڈیم میں زیادہ پانی کی وجہ سے ہورہے ہیں اسکی پوری طرح سے تحقیقات ہونی چاہیں …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میرپور میں آئے روز زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے،میرپور کے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ یہ جھٹکے ڈیم میں زیادہ پانی کی وجہ سے ہورہے ہیں اسکی پوری طرح سے تحقیقات ہونی چاہیں چونکہ پہلے بھی میر پور میں اربوں کا نقصان ہوا،میرپور کے لوگوں نے اپنا پیاروں کی قربانی دی اورڈیم بنوایا اور پھربعد میں توسیع بھی کرائی۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے کئی خدشات جنم لے رہے ہیں۔ میں آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس کا فوری طور پر جیالوجیکل سروے کرائیں کہ آیا یہ ڈیم کی وجہ سے زلزلہ آرہا ہے یا اس سے متعلقہ کوئی اور معاملات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ گلبرگ اسلام آباد میں میرپور سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جب سے میرپور میں ڈیم کی اپ ریزنگ کی گئی ہے اسوقت سے یہ خدشات جنم لے رہے ہیں کہ شاید ڈیم میں اس معیار کا کام نہیں ہو جو کہ اسکی تعمیر کے وقت امریکی کمپنیوں نے کیا تھا۔یا کہ یہ سیپج کی وجہ سے ہے کیونکہ اس سے پہلے پانی سات سو فٹ پر نکلتا تھا جبکہ اب اڑھائی سو فٹ پر پانی نکل رہا ہے۔لہذا میں حکومت آ زاد کشمیر سے کہوں گا کہ وہ فوری طور پر اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ میں میرپور کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے وفاقی حکومت سے بھی اس سلسلے میں بات کرونگا تاہم حکومت آزاد کشمیر وقت کاضیاع کیے بغیر فوری طور پر جیالوجیکل سروے شروع کرائے۔اس سے پہلے کہ کوئی بڑا نقصان ہو۔ جسکے ہم متحمل نہیں ہو سکتے۔آج اگر اس سے بڑا نقصان ہوتا ہے تو اسکی تمام تر ذمہ دار آزاد کشمیر حکومت ہوگی۔

مزید خبریں