وزیر اعظم عمران خان کے وژن نے ملک کو کورونا وائرس اور بھوک سے بچایا ہے، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن نے ملک کو کورونا وائرس اور بھوک سے بچایا ہے ، سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے اوکسفیم کی رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ اوکسفیم نے اس بات کا اعتراف …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن نے ملک کو کورونا وائرس اور بھوک سے بچایا ہے ، سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے اوکسفیم کی رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ اوکسفیم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے تاریخ کے بد ترین بھوک کے بحران سے خود کو بچالیا ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اس بات کا کریڈ ٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے شروع دن سے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ عوام کو کورونا اور بھوک دونوں سے بچانا ہے اور اوکسفیم کی رپورٹ اس بات کا اعتراف ہے۔

مزید خبریں