چین کے سفیر یاو¿ جِنگ کا ای پی آئی کے زیر اہتمام آن لائن سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو¿ جِنگ نے کہا ہے کہ چین رواں ماہ کے دوران پاکستان کو کویڈ19 سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے مزید ایک ہزار وینٹی لیٹرز فراہم کرے گا۔جمعہ کو یہاں ایمرجنگ پالیسی میکر انسٹی ٹیوٹ (ای پی آئی) کے زیر اہتمام آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا چین نے پاکستان کو اب تک …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو¿ جِنگ نے کہا ہے کہ چین رواں ماہ کے دوران پاکستان کو کویڈ19 سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے مزید ایک ہزار وینٹی لیٹرز فراہم کرے گا۔جمعہ کو یہاں ایمرجنگ پالیسی میکر انسٹی ٹیوٹ (ای پی آئی) کے زیر اہتمام آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا چین نے پاکستان کو اب تک 70لاکھ پرسنل حفاظتی آلات (پی پی ای) اور 600 وینٹی لیٹرز کے ساتھ ساتھ دیگر سامان فراہم کیا ہے، اس سے پاکستان کوکوویڈ 19 کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت وبائی امراض کے تناظر میں پاکستان کے طبی اداروں کا ستعداد کار بڑھانے پر بھی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت کی سمارٹ لاک ڈاو¿ن حکمت عملی اپنانے کی بھی تعریف کی جس سے کویڈ19 کے کیسوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔قومی ترقی میں صوبہ بلوچستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے چینی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے کیونکہ یہ صوبہ وسائل سے مالا مال ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت ہسپتالوں کو بہتر سہولتوں سے آراستہ کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے اور کہا کہ بیشتر سازو سامان صوبہ بلوچستان روانہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہنر مند ترقیاتی مراکز کے قیام کے لئے بھی ایک معاہدہ طے پا چکا ہے۔سفیر نے کہا کہ کویڈ19 صورتحال کے باوجود پاکستان میں تمام چینی کمپنیاں معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں اور کسی بھی ملازم کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ چینی فرموں کے ساتھ کام کرنے والا ایک بھی ملازم وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔یاو جنگ نے کہا کہ چینی کمپنیاں گزشتہ چھ ماہ سے اپنی پوری کوشش کر کے منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہیں۔جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ گوہرام خان بگٹی نے اس موقع کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل ہے۔

مزید خبریں