نیپراکا کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عوامی سماعت کا انعقاد کیا گیا جس میں صارفین، تکنیکی ماہرین، مختلف اداروں کے نمائندوں، کراچی کی کاروباری برادری کے ارکان نے شرکت کی اور انہوں نے کراچی …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عوامی سماعت کا انعقاد کیا گیا جس میں صارفین، تکنیکی ماہرین، مختلف اداروں کے نمائندوں، کراچی کی کاروباری برادری کے ارکان نے شرکت کی اور انہوں نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں اپنا نکتہ نظر پیش کیا جس کے بعد نیپرا نے ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ و انفورسمنٹ کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی جلد کراچی کا دورہ کرے گی اور زمینی حقائق کا جائزہ لے کر آئندہ ہفتے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید خبریں