سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بدعنوان عناصر اور لٹیروں کا بلا امیتاز احتسا ب کرنے کا عزم کررکھا ہے اور ان عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا جنہوں نے اپنے سیاسی مفادات کے تحفظ کے لئے جرائم پیشہ افراد کی بلواسطہ یا بلاواسطہ سرپرستی کی …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بدعنوان عناصر اور لٹیروں کا بلا امیتاز احتسا ب کرنے کا عزم کررکھا ہے اور ان عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا جنہوں نے اپنے سیاسی مفادات کے تحفظ کے لئے جرائم پیشہ افراد کی بلواسطہ یا بلاواسطہ سرپرستی کی ۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی عزیر بلوچ اور نثار مورائی سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹس کے اجراءمیں تاخیر پر پٹیشن دائر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کی رپورٹس چار سال کی تاخیر کے بعد سیاسی دباﺅ پرسامنے لائی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی اورایم کیوایم لندن کے تمام موجودہ اور سابق سیاسی رہنماﺅں کو بدعنوانیوں پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ایک سوال پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ لیاری گینگ وار کنگ عزیر بلوچ کو سندھ کی صوبائی حکومت کی سیاسی پشت پناہی حاصل تھی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب 120 احتساب عدالتیں قائم کرنے کے اعلان سے ملک میں حقیقی احتساب کو یقینی بنایاجائے گا۔

مزید خبریں