لاہور ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے قانون نے لاہور میں نکلسن روڈ (بوڑھ والا چوک تا حاجی کیمپ) کا نام تبدیل کرکے نیا نام نوابزادہ نصراللہ خان روڈ اور کوٹھہ سویرا روڈ کا نام تبدیل کرکے ذوالفقار علی شہید روڈ رکھنے کی تجویز منظور کر لی‘یہ منظوری گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے کمیٹی کے 29 ویں اجلاس میں دی گئی جس کی …
صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس

مزید خبریں
لاہور ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے قانون نے لاہور میں نکلسن روڈ (بوڑھ والا چوک تا حاجی کیمپ) کا نام تبدیل کرکے نیا نام نوابزادہ نصراللہ خان روڈ اور کوٹھہ سویرا روڈ کا نام تبدیل کرکے ذوالفقار علی شہید روڈ رکھنے کی تجویز منظور کر لی‘یہ منظوری گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے کمیٹی کے 29 ویں اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت صوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر محمد بشارت راجہ نے کی‘صوبائی وزیر کھیل تیمور احمد خان،وزیر ہائر ایجوکیشن و ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں،وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ہاوسنگ اور سیکرٹری ریگولیشن سمیت متعلقہ افسران کی شرکت بھی موجود تھے‘کمیٹی نے ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز 2019 ءمیں ترمیم اور پنجاب منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی محمد شہزاد رفیع کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کی تجویز سے اتفاق کیا‘ دیگر منظور کی جانے والی تجاویز میں پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو، خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسگی سے تحفظ کے قانون 2010ءمیں ترمیم اور لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تنظیم نو کی تجاویز شامل ہیں۔








