شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں سکیورٹی فورسسز کا خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن ، 4 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔ 12 جولائی (اے پی پی) شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں سکیورٹی فورسسز کے خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزرستان کے ضلع میرانشاہ ، بویا سے 8 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں وہزہ سر میں آئی بی او کے …

راولپنڈی۔ 12 جولائی (اے پی پی) شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں سکیورٹی فورسسز کے خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزرستان کے ضلع میرانشاہ ، بویا سے 8 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں وہزہ سر میں آئی بی او کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی فورسسز نے صبح کو وہزہ سر میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا۔ جیسے ہی فوجیوں نے علاقے کو گھیرے میں لیا، دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے4 جوان شہید ہوگئے۔بعد ازاں اس علاقے کوسکیورٹی فورس نے کلیئر کیا۔ شہید ہونے والے جوانوں میں سپاہی محمد اسماعیل خان ، سپاہی محمد شہباز یاسین ، سپاہی راجہ وحید احمد اور سپاہی محمد رضوان خان شامل ہیں۔