ریاست راکیھن میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کے لئے کمیشن کو بحال کیا جائے گا،میانمر کی رہنما آنگ سان سوچی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

نیویارک ۔ 22 ستمبر (اے پی پی)میانمر کی رہنما آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میانمر کی ریاست راکیھن میں انسانی حقوق کے فروغ کا عزم رکھتی ہیں اور وہاں کے اصل حقائق کی جانچ کے لئے کوفی عنان کی سربراہی میں قائم کمیشن کو فعال کرنے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائیں گی۔آنگ سان سوچی جن کا اقوام …

نیویارک ۔ 22 ستمبر (اے پی پی)میانمر کی رہنما آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میانمر کی ریاست راکیھن میں انسانی حقوق کے فروغ کا عزم رکھتی ہیں اور وہاں کے اصل حقائق کی جانچ کے لئے کوفی عنان کی سربراہی میں قائم کمیشن کو فعال کرنے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائیں گی۔آنگ سان سوچی جن کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جمعرات کو بطور رہنما پہلاخطاب تھا نے اپنے خطاب میں روہنگیا مسلمانوں کا نام لئے بغیر کہا کہ وہ ریاست راکیھن میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی کی تحقیقات کے لئے کمیشن کو بحال کریں گی انھوں نے کہا کہ میانمار میں کمیشن کی تشکیل کے خلاف بعض حلقوں سے مسلسل مخالفت کا سامنا ہے لیکن ہم راکیھن کی خوشحالی اور وہاں رواداری و امن کے قیام کے لئے پر عزم ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply