شامی شہریوں کو امداد کی فراہمی کے لیے امدادی قافلے جلد دوبارہ روانہ کئے جائیں گے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ شام میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کی تیاری کر رہا ہے اور جلد ہی امدادی قافلے ایک بار پھر عام شہریوں تک امداد کی فراہمی کے لیے روانہ کیے جائیں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دو روز قبل ایک امدادی قافلے پر ممکنہ طور پر ایک فضائی حملے میں21 افراد کی ہلاکت کے بعد …

اقوام متحدہ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ شام میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کی تیاری کر رہا ہے اور جلد ہی امدادی قافلے ایک بار پھر عام شہریوں تک امداد کی فراہمی کے لیے روانہ کیے جائیں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دو روز قبل ایک امدادی قافلے پر ممکنہ طور پر ایک فضائی حملے میں21 افراد کی ہلاکت کے بعد عالمی ادارے نے شام میں اپنی امدادی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔

Leave a Reply