کراچی۔18 جولائی(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت سے کام کررہی ہے اور گائیڈ لائنز بنارہے ہیں ۔ ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق یہ بات انہوں نے ہفتہ کو وزیراعلی ہاﺅس میںنیشنل کمانڈ …
کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مشاورت سے کام کررہی ہے، اسد عمر کی این سی او سی اجلاس میں گفتگو
کراچی۔18 جولائی(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت سے کام کررہی ہے اور گائیڈ لائنز بنارہے ہیں ۔ ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق یہ بات انہوں نے ہفتہ کو وزیراعلی ہاﺅس میںنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، این سی اوسی کے نیشنل کوآرڈینٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان،وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ)اعجاز شاہ ،اسلام آباد سے ، وفاقی حکومت کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان ، اسد حفیظ ، وزیراعظم کی ڈیجیٹل پاکستان کیلئے فوکل پرسن تانیہ ادروس ،بریگیڈیئر تیمور نے شرکت کی جبکہ وزیراعلی سندھ کے ساتھ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو ، وزیر تعلیم ، وزیر بلدیات ،آئی جی سندھ ، سی ایس ، اے سی ایس داخلہ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ، سیکرٹری صحت اور دیگر اجلاس میں شریک تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے این سی او سی کے اجلاس کے شرکاءکا وزیراعلی ہاﺅس میں خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں میں اس قسم کے اجلاس سے کوآرڈینیشن مزید بہتر ہوگی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ میں ٹیسٹ 12000 کی کیپیسٹی میں ہورہے ہیں ،اب ٹیسٹ کا ریشو کچھ کم ہوگیا ہے ۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ این سی او سی کا کام کافی بہتر رہا ہے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹس ایریاز میں سلیکٹیو لاک ڈاﺅن کر رہے ہیں ،سندھ حکومت نے کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے کراچی میں 2 الگ اسپتال قائم کیے ہیں ۔ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گلیوں میں قربانی کے جانور کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی ہے ،جانور صرف مقرر کی گئی جگہ پر ہی فروخت ہو سکتے ہیں ۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اور این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کو صوبوں میں لانے کا مقصد کام کو مزید بہتر کرنا ہے ، کورونا وائرس پر کنٹرول تمام صوبوں کی مشترکہ کاﺅشوں سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے بھی کورونا کو کنٹرول کرنے میں اہم کام کیا ہے ۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت سے کام کررہی ہے اور گائیڈ لائنز بنارہے ہیں ۔









