پشاور میں چیئرمین پیمرا کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

پشاور ۔18جولائی ( اے پی پی)پیمرا کے ذیلی دفتر پشاور میں چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت ہفتے کے روزاجلاس کا انعقاد،اجلاس میںپیمراپشاور کی کارکردگی اورلائحہ عمل کے حوالے سے ریجنل جنرل منیجرراحت علی نے مفصل بریفنگ دی۔ اس موقع ڈائریکٹرجنرل آپریشن پیمرا محمد فاروق،ڈائریکٹرجنرل ایچ آرسہیل آصف اورریجنل جنرل منیجر(نارتھ)خیبرپختونخواامجدعلی آفریدی بھی موجودتھے۔چیئرمین پیمرانے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انڈین مواد چلانے کیخلاف پیمرا کا زیرو …

پشاور ۔18جولائی ( اے پی پی)پیمرا کے ذیلی دفتر پشاور میں چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت ہفتے کے روزاجلاس کا انعقاد،اجلاس میںپیمراپشاور کی کارکردگی اورلائحہ عمل کے حوالے سے ریجنل جنرل منیجرراحت علی نے مفصل بریفنگ دی۔ اس موقع ڈائریکٹرجنرل آپریشن پیمرا محمد فاروق،ڈائریکٹرجنرل ایچ آرسہیل آصف اورریجنل جنرل منیجر(نارتھ)خیبرپختونخواامجدعلی آفریدی بھی موجودتھے۔چیئرمین پیمرانے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انڈین مواد چلانے کیخلاف پیمرا کا زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے،پیمرا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ انڈین مواد اور فحش مواد نشر کرنے کے حوالے سے شکایات پر فی الفور ایکشن لیا جائے۔چیئرمین پیمرامحمدسلیم بیگ نے تمام کیبل آپریٹرز(کوویڈ19) سے متعلقہ مفادعامہ کے پیغامات کو با قاعدگی سے چلانے کی بھی تلقین کی۔انہوںنے کہاکہ سی ڈی چینلز پر فحش مواد چلانا قانونی اور اخلاقی جرم ہے جس سے اجتناب کیا جائے، فحش مواد چلانے والوں کیخلاف پیمرا کے قواعد و ضوابط کے تحت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔چیئرمین کوبریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیاگیاکہ ریجنل آفس خیبر پختونخوا ریجن کی انفورسمنٹ ٹیم نے ضلع پشاور، چترال، دیر، سوات، ہزارہ، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک اور بنوں کے کیبل آپریٹرز پر چھاپوں کے دوران مختلف کیبل آپریٹرز کو پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی اور انڈین مواد نشر کرنے پر پیمرا ٹیم نے غیر قانونی چینلز کے لئے استعمال ہونے والے آلات قبضے میں لے لئے جس پرچیئرمین نیب نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ مستقبل میںبھی اس قسم کی کاروائیوںکیلئے ٹیم الرٹ رکھے جائیں۔