وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے پی ٹی آئی سنٹرل پنجا ب کے صدر اعجازاحمد چوہدری کی ملاقات

لاہور۔18 جولائی (اے پی پی ) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے پی ٹی آئی سنٹرل پنجا ب کے صدر اعجازاحمد چوہدری کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورت سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر وزیر اطلاعات شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کی سیاہ کرتوتوں کا پردہ چاک ہو چکا ہے ، ثابت ہوا کہ منظور پاپڑ والے کے اکاوئنٹ کو شہباز …

لاہور۔18 جولائی (اے پی پی ) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے پی ٹی آئی سنٹرل پنجا ب کے صدر اعجازاحمد چوہدری کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورت سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر وزیر اطلاعات شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کی سیاہ کرتوتوں کا پردہ چاک ہو چکا ہے ، ثابت ہوا کہ منظور پاپڑ والے کے اکاوئنٹ کو شہباز شریف نے اپنی دونمبری کے لیے استعمال کیا ، وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سابقہ کرپشن کی وجہ سے مشکلات کی دلدل میں دھنسے ہوئے اپنے ملک کو بھی ریسکیو کر رہے ہیں لیکن اپوزیشن کو اس سے بھی پریشانی لا حق ہو گئی ہے، اپوزیشن کی قسمت میں رونا دھونا لکھا جا چکا ہے،عوام ان بہروپیوں کے سیاسی ڈھونگ میں نہیں آئیں گے یہ سب اپنی سیاست کی ڈوبتی ناﺅ کو بچانے کیلئے کوشاںہے،عوام اب با شعور ہو چکے ہیں وہ ملک کا خون چوسنے والوں کے شور شرابے پر کان نہیں دھریں گی انکی چیخ وپکار صرف لوٹے ہوئے مال کو بچانے کے لیے ہے ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے ہمیشہ لوٹ مارکو اپنایا اور ملک کو نقصان پہنچایا ہے ۔انہوںنے کہاکہ(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی ،نام نہاد اپوزیشن ٹولہ اپنی بقاکی جنگ لڑرہا ہے، انہیں عوام اور ملک سے کوئی سروکار نہیں، ملک کو افرا تفری کی دھکیلنے والوں کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست ہوگی،پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر دم لے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو ہر حال میں پورا کریں گے، عوام کی فلاح و ترقی ہی پی ٹی آئی کا منشور ہے ، وزیراعظم کی قیادت میں وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مثالی حکومت اور بہترین گورننس کے اہداف کی جانب پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے، موجود حکومت ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کی غلطیوں کا اذالہ کررہی ہے اور دن رات بغیر کسی نمود و نمائش کے ملکی استحکام و ترقی کی طرف توجہ ہے ،و زیر اعظم عمران خان کا واضح موقف ہے کہ احتساب کے جاری عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی بلکہ احتساب کے قانون میں جو سقم موجود ہیں انہیں بھی دور کیا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف قوم کو جواب دیں اور اپنے وعدے کے مطابق سیاست چھوڑ دیں ، ٹی ٹی شریف کی دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں ڈالر کی کرپشن پکڑی جاچکی ہے ،(ن) لےگ کے تنخواہ دار ترجمان جھوٹ بول کرقوم کو گمراہ نہیں کرسکتے ۔انھوں نے کہاکہ کرپشن میں لتھڑی ہوئی اپوزیشن کی اٹھک بیٹھک سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا، حکومت گرانے کا ایجنڈہ دیوانے کا خواب ہے حکومت اپنی آئینی مد ت پوری کرے گی۔ بعدازں اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں ضلعی صدر سرور شاہ کی قیادت میںوفد نے ملاقات کی اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران اورروبینہ شاہین بھی موجود تھیں۔