اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے میر ے خلاف غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، میرے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں ، میں حکومت پاکستان کو اپنی شہریت کے بارے پہلے میں حلف نامہ جمع کروا چکا ہوں۔اتوار کواپنے اثاثوں اور شہریت کے بارے میں وضاحتی بیان میں معاون خصوصی …
میرے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے میر ے خلاف غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، میرے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں ، میں حکومت پاکستان کو اپنی شہریت کے بارے پہلے میں حلف نامہ جمع کروا چکا ہوں۔اتوار کواپنے اثاثوں اور شہریت کے بارے میں وضاحتی بیان میں معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہمیں اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد امریکا نہیں گیا، مجھے امریکہ سے کوئی آمدنی نہیں آرہی ہے ، میری بیرون ملک میں کوئی اربوں یا لاکھوں کی جائیداد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے یا میرے اہل خانہ کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک میں کوئی جائیداد نہیں ہے، غلط فہمی نہ پھیلائی جائے۔








