اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیری عوام نے اپنی آزادی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، عالمی برادری بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔کشمیری عوام کی جانب سے منائے جانے والے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر …
یوم الحاق پاکستان کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیری عوام نے اپنی آزادی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، عالمی برادری بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔کشمیری عوام کی جانب سے منائے جانے والے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔ آزادی کی خاطر کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ عالمی برادری کو کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا سختی سے نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔گزشتہ 11 ماہ سے کشمیر میں بھارت کی فاشسٹ حکومت کی جانب سے جبری لاک ڈاﺅن جاری ہے۔ 72 سالوں سے کشمیری عوام اپنی جدو جہد آزادی کی جنگ لڑ رہیں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل کا اجراءغیر قانونی عمل ہے۔ عالمی برادری بھارتی حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کو فوری طور پر رکھوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ بھارت کی نام نہاد جمہوری حکومت نے اپنے ہاتھ ہزاروں کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ مسئلہ کشمیر حل نا ہونے کی وجہ سے خطہ کو جنگ کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے ۔ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت اور اصولی موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا۔ پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پر عزم ہے۔کشمیر میں بھارت کی طرف سے طاقت کے بل بوتے پر قبضہ جدید معاشرے کی اخلاقی اقدار اور عوام کے بنیادی حقِ خودارادیت کے منافی ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک کے لیے کی جانے والی کوششیں راہیگاں نہیں جائیں گی۔کشمیری عوام بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو آزاد کی فضا میں سانس لینے کا موقع ملے گا۔ پاکستانی حکومت کشمیری کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی دنیا کے سامنے کشمیری عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا ہے۔ عالمی برادری کو کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم اور مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو ختم کرنے کے عمل کو رکوانا ہو گا۔








