مودی بھارت کو سفارتی تنہائی کی طرف لے جارہے ہیں، ، سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان کی پی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی)سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی بھارت کو سفارتی تنہائی کی طرف لے جارہے ہیں، بھارتی حکومت کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کے لئے بدترین مظالم کا ارتکاب کررہی ہے لیکن طاقت کا استعمال کرنے کے باوجود بھارتی فوج کشمیریوں کی آواز دبانے میں ناکام رہی ہے۔ اتوار کو پی …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی)سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی بھارت کو سفارتی تنہائی کی طرف لے جارہے ہیں، بھارتی حکومت کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کے لئے بدترین مظالم کا ارتکاب کررہی ہے لیکن طاقت کا استعمال کرنے کے باوجود بھارتی فوج کشمیریوں کی آواز دبانے میں ناکام رہی ہے۔ اتوار کو پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی نے اپنا بالادستی ایجنڈا نافذ کرنے کے لئے مقبوضہ وادی کو انتہائی عسکری شکل دی ہے جبکہ پاکستان کوبھارتی مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کو روکنے کے لئے بھارت پر دباو¿ ڈالنے کے لئے جارحانہ سفارتکاری کو اپنانا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان کے عوام مشترکہ طور پر ایک ہی ثقافت، اقدار اور مذہب رکھتے ہیں لہذا الحاق پاکستان کی قرارداد اس کی ایک کڑی ہے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ یوم الحاق پاکستان اس دن کے طور پر یاد رکھنے کے لئے منایا جاتا ہے جب کشمیر کی سیاسی قیادت نے متفقہ طور پر پاکستان تک رسائی کے لئے ایک قرارداد منظور کی تھی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر تقسیم کا ایک حل طلب ایجنڈا ہے جسے کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔