اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حکومت نے موسم برسات کی جاری شجرکاری مہم کے دوران ملک بھر میں تقریباً 20 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پیر کو نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں موسم برسات کے دوران شروع کی جانے والی شجرکاری مہم کے دوران …
حکومت نے ملک بھر میں تقریباً 20 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیاہے، ملک امین اسلم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حکومت نے موسم برسات کی جاری شجرکاری مہم کے دوران ملک بھر میں تقریباً 20 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پیر کو نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں موسم برسات کے دوران شروع کی جانے والی شجرکاری مہم کے دوران 20 کروڑ پودے لگانے کے ہدف کے حصول کے لئے تمام تر ممکنہ کوششیں کی جائیں گی بلکہ 30 ستمبر تک اس سے بھی زیادہ پودے لگائے جائیں گے۔








