اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات کو عوام کے سامنے پیش کرنے کی روایت تحریک انصاف نے ڈالی۔قانوناً کوئی بھی دوہری شہریت کا حامل شخص قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ممبر نہیں بن سکتا لیکن کسی بھی دیگر عہدے کے حوالے سے ایسی کوئی قدغن موجود نہیں۔ پیر کو اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے …
اثاثوں کی تفصیلات کو عوام کے سامنے پیش کرنے کی روایت تحریک انصاف نے ڈالی، مخدوم شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات کو عوام کے سامنے پیش کرنے کی روایت تحریک انصاف نے ڈالی۔قانوناً کوئی بھی دوہری شہریت کا حامل شخص قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ممبر نہیں بن سکتا لیکن کسی بھی دیگر عہدے کے حوالے سے ایسی کوئی قدغن موجود نہیں۔ پیر کو اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مییں پہلے بھی بہت سی شخصیات حکومتوں میں اہم ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں لیکن اثاثوں کی تفصیلات کو عوام کے سامنے پیش کرنے کی روایت عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف نے ڈالی۔ جہاں تک دوہری شہریت کا تعلق ہے تو ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ قانون اور آئین اس سلسلہ میں کیا کہتا ہے؟۔ قانوناً کوئی بھی دوہری شہریت کا حامل شخص قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ممبر نہیں بن سکتا لیکن کسی بھی دیگر عہدے کے حوالے سے ایسی کوئی قدغن قانوناً موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مفادات کے تصادم سے بچنے کیلئے جس قدر واضح پالیسی تحریک انصاف نے اپنائی ہے وہ آج تک کسی جماعت نے نہیں اپنائی تاکہ کوئی شخص اپنے منصب کو اپنی ذاتی یا معاشی بڑھوتری کیلئے بروئے کار نہ یں لا سکے ۔میری رائے میں جمہوری روایات میں عوام کے منتخب نمائندوں کی حیثیت افضل ہوتی ہے کیونکہ انہیں عوام کا اعتماد حاصل ہوتا ہے دوسری طرف امور سلطنت چلانے کیلئے آپ کو مختلف شعبہ جات کے ماہرین کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو حکومت کی معاونت کر سکیں اور ایسا پوری دنیا میں ہوتا ہے ۔آئین کی رو سے وزیراعظم پانچ ایسے مشیر تعینات کر سکتا ہے گذشتہ ادوار میں بھی مشیران رکھے گئے اور عمران خان صاحب نے بھی قانون کے مطابق مشیران /ٹیکنو کریٹس تعینات کیے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف نے حکومتی عہدیداروں کی دوہری شہریت اور اثاثوں کو ظاہر کرنے کی نءروایت ڈالی ہے جو ماضی میں آپ کو نظر نہیں آئے گی۔








