اسلام آباد ۔ 20جولائی (اے پی پی) حکومت نے عید کے فوری بعد "ٹائیگر فورس ڈے" منانے کا فیصلہ کیاہے ۔ٹائیگر فورس رضا کار ملک بھر میں شجر کاری کی مہم میں حصہ لیں گے۔نوجوان رضا کار مون سون شجرکاری مہم کے دوران 1 کروڑ درخت لگائیں گے۔وزیراعظم عمران خان بدھ کونوجوانوں کےلئے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گے۔وزیراعظم نوجوانوں سے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل …
حکومت کا عید کے فوری بعد "ٹائیگر فورس ڈے” منانے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20جولائی (اے پی پی) حکومت نے عید کے فوری بعد "ٹائیگر فورس ڈے” منانے کا فیصلہ کیاہے ۔ٹائیگر فورس رضا کار ملک بھر میں شجر کاری کی مہم میں حصہ لیں گے۔نوجوان رضا کار مون سون شجرکاری مہم کے دوران 1 کروڑ درخت لگائیں گے۔وزیراعظم عمران خان بدھ کونوجوانوں کےلئے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گے۔وزیراعظم نوجوانوں سے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کریں گے۔پیرکو جار ی بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورنوجوانان عثمان ڈار نے کہاہے کہ ٹائیگر فورس رضا کاروں کی تعداد بڑھانے کیلئے رجسٹریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔رجسٹریشن آئندہ چند روز میں ایپلیکیشن کے ذریعے کھول دی جائیگی,انہوں نے کہاکہ نوجوان تیاری کریں, وزیراعظم نئی ذمہ داریوں کو اعلان کرنے والے ہیں,ٹائیگر فورس نے کورونا وباء کے دوران ذمہ داریاں زبردست انداز میں نبھائی ۔انہوں نے کہاکہ شاندار خدمات پر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں, نوجوانوں کو ملکی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے کا بھرپور موقع دینا چاہتے ہیں۔نوجوان سیاسی وابستگی اور نظریات سے بالاتر ہو کر صرف ملک کا سوچیں۔








