ننکانہ صاحب ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجازاحمد شاہ نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پناہ گاہ صدقہ جاریہ ہے، مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہر ممکن بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ، ننکانہ صاحب کو ماڈل ضلع بنائیں گے، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ڈسٹرکٹ …
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پناہ گاہ صدقہ جاریہ ہے، مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہر ممکن بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ، بریگیڈیئر(ر) اعجازاحمد شاہ

مزید خبریں
ننکانہ صاحب ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجازاحمد شاہ نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پناہ گاہ صدقہ جاریہ ہے، مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہر ممکن بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ، ننکانہ صاحب کو ماڈل ضلع بنائیں گے، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں پناہ گاہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دو منزلہ پناہ گاہ میں بیک وقت ایک سو افراد کے رہنے کی گنجائش ہے۔ شیلٹر ہوم پر 42 لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔ شیلٹر ہوم میں مریضوں کے لواحقین کے لئے تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پناہ گاہ صدقہ جاریہ ہے۔ مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہر ممکن بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ ننکانہ صاحب کو ماڈل ضلع بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بھرپور صفائی مہم چلائی جائے گی ۔ غلہ منڈی اور سبز منڈی کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عیدلاضحیٰ اور محرم الحرام میں کورونا وائرس کے حوالے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ محرم الحرام میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے۔ ملک میں یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔








