اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی)احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 29 لاکھ 97 ہزارسے زائد مستحق افراد میں157ارب 25 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ پروگرام کے ترجمان کے مطابق سندھ میں 47 ارب 25 کروڑ روپے 39 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی۔ پنجاب میں 58 لاکھ 45 ہزارسے زائدافراد میں …
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک ملک بھرمیں مستحق افراد میں157ارب 25 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے، ترجمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی)احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 29 لاکھ 97 ہزارسے زائد مستحق افراد میں157ارب 25 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ پروگرام کے ترجمان کے مطابق سندھ میں 47 ارب 25 کروڑ روپے 39 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی۔ پنجاب میں 58 لاکھ 45 ہزارسے زائدافراد میں 70ارب 72 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ خیبرپختونخوا میں 22 لاکھ 14 ہزارسےزائدافراد میں 26 ارب 87 کروڑ روپے سے زائدتقسیم کئے گئے ہیں۔ بلوچستان میں 7ارب 84 کروڑ روپے 6 لاکھ 45 ہزارسےزائدافراد میں رقم تقسیم کی گئی۔ گلگت بلتستان میں 94 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب 14 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔آزادکشمیر میں 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 58 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ اسلام آباد میں 81 کروڑ روپے سے زائد رقم 67 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔








