دوہری شہریت کے حوالہ سے وزیراعظم کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا،اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینے کے لئے قانون سازی میں مزید ترمیم کر رہے ہیں،معاون خصوصی سیّد ذوالفقار بخاری کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ دوہری شہریت کے حوالہ سے وزیراعظم کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز گل، معید یوسف، ندیم افضل کے پاس غیر ملکی پاسپورٹ نہیں، فرض کیجئے کوئی مشیر …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ دوہری شہریت کے حوالہ سے وزیراعظم کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز گل، معید یوسف، ندیم افضل کے پاس غیر ملکی پاسپورٹ نہیں، فرض کیجئے کوئی مشیر غیر ملکی رہائش رکھتا ہے تو بتایا جائے کہ قانون کہاں ٹوٹا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں کسی کو بھی مدعو کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم کی دعوت پر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کابینہ اجلاس میں مدعو کیا جا سکتا ہے، اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینے کے لئے قانون سازی میں مزید ترمیم کر رہے ہیں، پارلیمنٹ کے اگلے سیشن میں قانون سازی متوقع ہے، وزیراعظم کی زبردست حکمتِ عملی کے باعث کورونا سے کم نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم کی حکمتِ عملی پر فخر ہونا چاہئے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ میرے خاندان کی بنیاد پاکستان میں ہے، اوورسیز پاکستانی غیر منظور شدہ ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری نہ کریں، ایسی کسی سرمایہ کاری کی حکومت ذمہ دار نہ ہو گی، کسی غیر قانونی کام سے لینا دینا نہیں، غیر قانونی طور پر نام استعمال کیا جاتا ہے، اس حوالہ سے قانون سازی ہونی چاہئے۔ زلفی بخاری نے واضح کیا کہ پی ٹی ڈی سی ڈاﺅن سائزنگ واپس نہیں ہو گی، بہتر ہے پی ٹی ڈی سی ملازمین گولڈن ہینڈ شیک لیں، توڑ پھوڑ احتجاج سے پی ٹی ڈی سی اصلاحات نہیں رکیں گی۔ جہانگیر ترین کے حوالے سے ایک سوال پر زلفی بخاری نے کہا کہ مجھے جہانگیر ترین کی نواز شریف سے ملاقات کا علم نہیں ۔

مزید خبریں