اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) کاٹن ہیجنگ مارکیٹنگ کا متبادل ذریعہ بن سکتی ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحیق سیّد فخر امام نے پیر کو پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کے کپاس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہیج ٹریڈنگ تجارت کا ایک خاص حصہ ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پی ایم ای …
وفاقی وزیر سیّد فخر امام کی زیر صدارت پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ کا کپاس سے متعلق اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) کاٹن ہیجنگ مارکیٹنگ کا متبادل ذریعہ بن سکتی ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحیق سیّد فخر امام نے پیر کو پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کے کپاس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہیج ٹریڈنگ تجارت کا ایک خاص حصہ ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پی ایم ای ایکس اعجاز شاہ نے کپاس کی ہیجنگ کے بارے میں وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ ہیج ٹریڈنگ معاشی فنکشن انجام دیتی ہے جس سے کپاس کو قومی اور بین الاقوامی تجارت میں سہولت ملتی ہے۔ بریفنگ کے مطابق ہیج ٹریڈنگ کے تحت کپاس کی ترسیل ہو سکتی ہے۔ مستقبل کی رسد اور طلب کو متوازن کرنے اور قیمتوں میں اچانک اور وقفہ وقفہ سے اتار چڑھاو¿ سے نمٹنے کے لئے ہیج مارکیٹ کا طریقہ کار 1934ءمیں کراچی کاٹن ایسوسی ایشن میں متعارف کرایا گیا تھا۔ کاٹن ہیج ٹریڈنگ کو بعد میں قانونی کاٹن ایکٹ 1957ءاور 76-1975ءکے تحت کر دیا گیا۔ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) ملک کا پہلا اور واحد تخفیف شدہ اجناس کا ادارہ ہے ،اس کے پاس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا لائسنس بھی ہے۔








