وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے معاشی دہشت گردی کر کے ملک پر قرضوں کا بوجھ ڈالا، ملک کو اس حال تک پہنچانے والے لوگ آج اے پی سی بلانے کی باتیں کر رہے ہیں، بلاشبہ ہمارا ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے تاہم حکومت اداروں کو ٹھیک کرنے اور ملک کی …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے معاشی دہشت گردی کر کے ملک پر قرضوں کا بوجھ ڈالا، ملک کو اس حال تک پہنچانے والے لوگ آج اے پی سی بلانے کی باتیں کر رہے ہیں، بلاشبہ ہمارا ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے تاہم حکومت اداروں کو ٹھیک کرنے اور ملک کی ترقی کیلئے نیک نیتی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نیب کے قانون میں بہت پہلے اصلاحات ہو جانی چاہییں تھیں جو نہیں ہوئیں، موجودہ حکومت قانون میں اصلاحات کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہیں۔ علی محمد خان نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ وقت پر قانون سازی کرے تو چیزیں عدالتوں میں نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے قانون میں اصلاحات کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ان لوگوں کو چھوٹ دی جائے جنہوں نے قومی خزانے کو لوٹا ہے، بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق احتساب جاری رہے گا۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں، ملک پر جب بھی مشکلات آئیں تو اوورسیز پاکستان نے ہمیں سپورٹ کیا اسلئے انہیں برابری کی سطح پر حقوق ملنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں وزیر اعظم کو مشیر اور معاونین خصوصی کی تقرری کا اختیار حاصل ہے، وقت آ گیا ہے کہ اس معاملے پر قانون سازی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم عہدوں کیلئے نہیں آئے، ہم وزیر اعظم عمران خان کی تحریک کے ساتھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ علی محمد خان نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر متفقہ طور پر آئین کے آرٹیکل 106 میں ترمیم کی، سینیٹ میں بلوچستان کی نشستیں بڑھانے کا بل منظور کیا گیا، اسی طرح ملکی مفاد کیلئے مزید قانون سازیاں ہونی چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک مشکل حالات سے گزر رہا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے معیشت کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کئے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا بجٹ ہے جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو مسترد کر دیا ہے اور وہ کبھی دوبارہ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن جماعتیں لوٹ کھسوٹ کرنے کیلئے دوباہ اقتدار میں آنے کی تگ و دو کر رہی ہیں لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں