چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم نے فزکس و ہم عصری ضروریات سے متعلق 45ویں انٹرنیشنل نتھیاگلی سمر کالج کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) فزکس و ہم عصری ضروریات سے متعلق 45ویں انٹرنیشنل نتھیاگلی سمر کالج (آئی این ایس سی) کا افتتاح پیر کو چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) محمد نعیم نے یہاں اسلام آباد میں کیا۔ آئی این ایس سی ایک سالانہ سرگرمی ہے جس کا انعقاد 1976ءسے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن باقاعدگی کر رہا ہے۔ چیئرمین پی اے ای سی …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) فزکس و ہم عصری ضروریات سے متعلق 45ویں انٹرنیشنل نتھیاگلی سمر کالج (آئی این ایس سی) کا افتتاح پیر کو چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) محمد نعیم نے یہاں اسلام آباد میں کیا۔ آئی این ایس سی ایک سالانہ سرگرمی ہے جس کا انعقاد 1976ءسے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن باقاعدگی کر رہا ہے۔ چیئرمین پی اے ای سی محمد نعیم نے آئی این ایس سی کے منتظمین کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس سائنسی تقریب کے انعقاد کو یقینی بنانے اور کالج کی روایات کو برقرار رکھنے کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا کیونکہ پچھلے سالوں کے برعکس، کووڈ۔19 نے دنیا بھر سے شرکاءکو اکٹھا کرنا ناممکن بنا دیا تھا۔ آئی این ایس سی 2020ءمیں سنکروٹرن تابکاری کی ایپلیکیشنز، معدنیات کی تلاش کے لئے جدید رجحانات اور تکنیک، پلسڈ پاور ٹیکنالوجی اور ایپلیکیشنز، لیزر سے تیار شدہ پلازما اور اس کی ایپلیکیشنز، قابل تجدید توانائی، ماحولیاتی نگرانی، میڈیکل فزکس میں اور بائیو میڈیکل آپٹکس میں پیشرفت سمیت چھ تکنیکی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ آئی این ایس سی کی ممتاز فیکلٹی آسٹریا، برازیل، چین، فرانس، جرمنی، جاپان، برطانیہ ، ترکی، امریکہ اور دیگر ممالک سے 28 مقررین پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے کل 1200 شرکاءبھی شریک ہوں گے۔ بیرون ملک سے 50 کے قریب شرکاءنے بھی ویبنرز کے لئے رجسٹریشن کر رکھی ہے۔ اس کالج کے انعقاد کا سہرا پاکستان کے نوبل انعام یافتہ پروفیسر عبد السلام کے سر ہے۔ ان کا مقصد ترقی پذیر ممالک کو ترقی یافتہ ممالک کے سائنسدانوں کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔ رہنمائی کا یہی جذبہ تھاکہ 1974ءمیں ممتاز سائنسداں ڈاکٹر عبدالسلام نے تجویز پیش کی کہ ترقی پذیر ممالک کے سائنسدانوں کے لئے ایک بین الاقوامی فورم کو منظم کیا جائے اور انہیں ترقی یافتہ ممالک سے اپنے ہم عمر افراد کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔سابق چیئرمین پی اے ایف سی منیر اکرم کی کوششوں سے 1976ءمیں یہ کالج قائم ہوا۔ گذشتہ 45 برسوں سے باقاعدگی سے اس کالج کے فورمز کے انعقاد سے پاکستان اور دوسرے ترقی پذیر ممالک کے جونیئر سائنسدانوں کو یہ موقع کیا ہے کہ وہ سائنسی تحقیق سے متعلقہ مسائل کو دنیا کے سینئر سائنسدانوں کے ساتھ شیئر کر سکیں۔

مزید خبریں