اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرانے کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری (کل) جمعرات کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے جاری ہیں اور اسی سلسلہ میں کورونا وباءکے دوران افرادی قوت کے وزراءکی پہلی ملاقات یو اے ای اور پاکستان …
معاون خصوصی سیّد ذوالفقار بخاری (کل) متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرانے کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری (کل) جمعرات کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے جاری ہیں اور اسی سلسلہ میں کورونا وباءکے دوران افرادی قوت کے وزراءکی پہلی ملاقات یو اے ای اور پاکستان کے درمیان طے ہوئی ہے۔ معاون خصوصی ذوالفقار بخاری یو اے ای کے وزیر برائے افرادی قوت سے اہم ملاقات کریں گے۔ اس دوران یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر مشاورت ہو گی۔ اس موقع پرکورونا وباء کے دوران بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ زلفی بخاری پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ اور سفارتخانے کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ کورونا صورتحال میں متحرک کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں۔








