پنجاب حکومت کی قابل قدر کوششوں سے صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آرہی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی قابل قدر کوششوں سے صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آرہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 13 جون کو کورونا کے 2705 مثبت ٹیسٹ ریکارڈ ہوئے تھے جو گزشتہ روز 372 …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی قابل قدر کوششوں سے صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آرہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 13 جون کو کورونا کے 2705 مثبت ٹیسٹ ریکارڈ ہوئے تھے جو گزشتہ روز 372 پر آگئے ہیں، یہ تعداد 85 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 9 جون کے بعد سے 25 فیصد کمی ریکارڈ کی جا رہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ چیلنج ابھی ختم نہیں ہوا ہے، عید الضحی پر ہم سب کو دوگنا کوششیں کرنا ہوں گی۔ٰ