کورونا وباءکے باوجود شنگھائی الیکٹرک کا تھر بلا ک نمبر 1 پر کام جاری ہے،معاون خصوصی عاصم سیلم باجوہ

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا وباءکے باوجود شنگھائی الیکٹرک کا تھر بلا ک نمبر 1 پر کام جاری ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تھربلاک میں مائننگ اور 1320 میگاواٹ کے پاور پلانٹ پر کام جاری ہے۔ مائننگ کا عمل 20 فیصد اور پاور …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا وباءکے باوجود شنگھائی الیکٹرک کا تھر بلا ک نمبر 1 پر کام جاری ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تھربلاک میں مائننگ اور 1320 میگاواٹ کے پاور پلانٹ پر کام جاری ہے۔ مائننگ کا عمل 20 فیصد اور پاور پلانٹ پر 15 فیصد تک کام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملازمت کے خواہشمند افراد درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔