اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 23 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 21 افراد ہسپتالوں میں اور 2 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 610 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 742، پنجاب …
کورونا وائرس کی وبا سے چوبیس گھنٹوں میں 23اموات، 936 کیسز رپورٹ، 19,610 ٹیسٹ کئے گئے مجموعی طور پر 2,42,436 متاثرہ افراد صحتیاب، ایکٹو کیسز کی تعداد26,934 رہ گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 23 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 21 افراد ہسپتالوں میں اور 2 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 610 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 742، پنجاب میں 7 ہزار 14، خیبرپختونخوا میں 1 ہزار 730، اسلام آباد میں 1 ہزار 266، بلوچستان میں 543،گلگت بلتستان میں 107آزاد کشمیر میں 242 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 436 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص 1 ہزار 859 وینٹیلیٹرز پر 233 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کل کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 26 ہزار 934 ہے جس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 936 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 225 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 40، بلوچستان میں 11 ہزار 624، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 10، اسلام آباد میں 14 ہزار 938، خیبرپختونخوا میں 33 ہزار 510، پنجاب میں 92 ہزار 279 اور سندھ میں 1 لاکھ 18 ہزار 824 مریض ہیں جبکہ کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 5 ہزار 865 ہے۔سندھ میں 2 ہزار 162 اموات ہوئیں جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 اموات ہسپتالوں میں جبکہ 2 اموات گھروں میں قرنطینہ کے دوران ہوئیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 2 ہزار 125 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 اموات ہسپتالوں میں ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں1 ہزار 180 اموات ہوئیں جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 متاثرہ افراد ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 165 ہے جس میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں ایک موت ہوئی۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 136 ہے۔ گلگت بلتستان میں 48 جبکہ آزاد کشمیر میں 49 اموات اس وائرس کی وجہ سے ہوئیں۔اب تک ملک بھر میں 19 لاکھ 9 ہزار 846 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکے علاج کی سہولیات کے 734 ہسپتالوں میں 1 ہزار 943 مریض داخل ہیں۔








