وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی ملاقات،پنجاب میں آٹے اورگندم کی صورتحال پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے یہاں ملاقات کی اور پنجاب میں آٹے اورگندم کی صورتحال پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔منگل وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کہیں بھی آٹے یا گندم کی ذخیرہ اندوزی یا قلت نہیں ہونی چاہئے۔وزیر خوراک پنجاب نے وزیر …

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے یہاں ملاقات کی اور پنجاب میں آٹے اورگندم کی صورتحال پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔منگل وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کہیں بھی آٹے یا گندم کی ذخیرہ اندوزی یا قلت نہیں ہونی چاہئے۔وزیر خوراک پنجاب نے وزیر اعظم کی جانب سے پنجاب حکومت کی تجاویز سے اتفاق پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ ٹن گندم کی درآمد سے آٹے کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں کنٹرول نرخ پر آٹے کی فراہمی جاری ہے،فلور ملز کو قبل از وقت گندم کے کوٹے کی فراہمی جاری ہے،خیبر پختونخوا میں فلور ملز کو پنجاب کی طرز پر گندم کی فراہمی خوش آئند ہے۔

مزید خبریں