اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی مصنوعات اور خدمات کی پہلی دو روزہ نمائش 4 اگست سے کامسٹیک میں شروع ہو رہی ہے،نمائش 5 اگست تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 20 پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔یہ بات کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے منگل کو یہاں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔انہوں نے …
مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی مصنوعات اور خدمات کی پہلی دو روزہ نمائش 4 اگست سے کامسٹیک میں شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی مصنوعات اور خدمات کی پہلی دو روزہ نمائش 4 اگست سے کامسٹیک میں شروع ہو رہی ہے،نمائش 5 اگست تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 20 پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔یہ بات کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے منگل کو یہاں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ کامسٹیک مصنوعی ذہانت کی مصنوعات اور خدمات کی پہلی دو رزہ نمائش کا انعقاد کر رہا ہے جو 4 اگست سے 5 اگست تک جاری رہے گی۔ قومی نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں لوگوں کی توجہ مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجی کی طرف مبذول کروانا ہے بالخصوص طلباءو طالبات کو اس ٹیکنالوجی کے جدید رجحانات اور پاکستان میں بننے والی اس ٹیکنالوجی کی مصنوعات اور خدمات سے عوام کو متعارف کروانا ہے تاکہ لوگ اس ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں اور چوتھے صنعتی انقلاب کے فوائد کو بخوبی اور بروقت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت دنیا کی دوسری بڑی ٹیکنالوجی ہے اور ممالک کی برآمدات میں کئی گنا اضافہ کا باعث بن رہی ہے۔پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے محمد عامر پروجیکٹ ڈائریکٹر کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ نے بتا یا کہ اس نمائش میں بیس پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کمپنیا ں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں جو زراعت، صحت اور دوسرے متعدد شعبہ جات میں مدد فراہم کرتی ہیں۔وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے مشیر ڈاکٹر طارق مسعود نے کہا کہ ہمارے پاس صلاحیت ہے، انسانی وسائل ہیں، مہارت ہے بس اس امر کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کرکے مشترکہ منصوبے شروع کریں اور ان سے حاصل ہونے والے نتائج اور کامیابیوں کو عوام تک پہنچاہیں۔انہوں نے اس ضمن میں کامسٹیک کی خدمات کو سراہا۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے نمائندہ یاور جلیل نے کامسٹیک کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کامسٹیک نے اس نمائش کا انعقاد کر کے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے کہ پاکستانی صنعتیں اور طلبا و طالبات اپنی مصنوعی ذہانت کی مصنوعات وخدمات کی بھر پور نمائش کر سکیں۔








